پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات پر عامر لیاقت بھی میدان میں آ گئے، موقف جاری کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(مانیٹرنگ، آن لائن)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد عامر لیاقت کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، انہوں نے دنیا نیوز سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتا ہوں، مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں

اور کچھ دیر میں اپنا بیان جاری کروں گا۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کا بھی ڈراپ سین ہوگیا دانیا شاہ تنسیخ نکاح کے لیے عدالت پہنچ گئی اور مقدمہ دائر کر دیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی و عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا۔امین شہزاد سینئر سول جج فیملی ڈویژن بہال پور کی عدالت میں دائر دعوی میں دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین سے میری شادی 5 فروری 2022 کو ہوئی 26 مارچ کو میں نے اپنے نان نفقہ و حق مہر کا تقاضا کیا تو عامر لیاقت نے مجھے گھر سے دھکے دیکر نکال دیا۔عدالت میں دائر دعوی میں کہا گیا کہ بوقت شادی حق مہر میں ایک کوٹھی مالیتی 11 کروڑ واقع خداداد کالونی کراچی،ڈھائی لاکھ روپے،ایک گاڑی مالیتی 45 لاکھ روپے 3 تولہ طلائی زیورمالیتی 4 لاکھ روپے کل حق مہر 11 کروڑ 51 لاکھ پچاس روپے طے و مقرر ہوا تھا اور نان نفقہ ایک لاکھ روپے طے ہوا تھا۔دانیہ شاہ نے حق مہر اور دیگر نان و نفقہ کا مطالبہ کر دیا، دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے دعوی میں عامر لیاقت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت جیسے دیکھتا ہے ویسا بالکل ویسا نہیں ہے۔شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا۔چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا۔دانیہ شاہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…