انقرہ(این این آئی)ترک فوج نے لیبیا کے ساحل پر 10دن سے پھنسے 16غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا ۔ ترک میڈیا نے وزارت قومی دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ لیبیا کے شہر مصراتہ کے قریب ترک نیول ٹاسک گروپ (ٹی سی جی)کے گوکیڈا فریگیٹ نے ایک کشتی کا پتہ لگایا جو 10روز سے پانی میں پھنسی ہوئی تھی اور اس میں 17غیر قانونی تارکیں وطن سوار تھے ،فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو زندہ بچا لیا جو اس وقت تمام نیم بے ہوش تھے تاہم ان میں سے ایک بعد میں ہلاک ہوگیا ۔