منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویڈیوز آنے سے پہلے ہی ان کا دفاع شروع کردیا گیا ،قادر پٹیل کی حکومت پر ہی تنقید

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ وٍیڈیوز آنے سے پہلے ہی ان کا دفاع شروع کردیا گیا ہے۔انہیں معلوم ہے کہ جو وڈیوز آنی ہیں وہ غیر اخلاقی ہیں،مہنگائی پر قابو پانا اس حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔اس نمٹنے کے لیے جلد حکمت عملی بنائیںگے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میرے پاس آئی تھی میں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

صحت کی سہولیات کے حوالے سے صوبہ سندھ باقی صوبوں سے بہت بہتر ہے۔صحت کارڈ کو بند نہیں کیا جارہا ہے تاہم اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیاسی اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن میراصحافیوں سے تعلق ہمیشہ رہے گا۔کراچی پریس کلب میرے لئے بیگانہ نہیں ہے۔کراچی پریس کلب زمانہ طالب علمی سے ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔صحافیوں میں سے میرے بہت سے اساتذہ بھی ہیں۔کراچی پریس کلب سے گہرا رشتہ ہے۔کراچی میرا اپنا شہر ہے۔مجھے پارٹی قیادت نے جوذمہ داری دی ہے اس نبھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں۔صحت کے حوالے سے صحافیوں کو جو مسائل درپیش ہیں اس میں جو مدد ہوسکتی ہے وہ کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ہمارے لیے مہنگائی پر قابو پانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ہمارے ہاں جب ایک چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو وہ کم نہیں ہوتی ہے تاہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جلد حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میرے پاس آئی تھی میں نے اس کی مخالفت کی ہے۔یہ سمری کابینہ منظور کرتی ہے۔قادر پٹیل نے کہا کہ ہم حسد ،بغض اور کینہ لے کر کسی کے پیچھے نہیں پڑھتے ہیں۔صحت کارڈ کو ہم بند نہیں کررہے ہیں۔

اس میں خامیاں بہت ہیںان کو دور کیا جائے گا۔صحت کارڈ امیر ترین انسان کے پاس بھی موجود ہے۔اپنے قلمدان پر اعتراض کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ جب پرویز خٹک کو وزیر دفاع بنایا گیا تھا تو ہم نے اعتراض نہیں کیا تھا۔میرا کام انتظام امور دیکھنا ہے۔میں نے یہ کب کہا ہے کہ میں سرجری کروںگا۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے تین اسپتالوں کے بارے میں وفاقی حکومت کہتی رہی ہے کہ وہ اس کے زیر کنٹرول ہیں۔بلاول بھٹوزرداری خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسپتالوں میں حیات آباد پشاور کے اسپتال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔کسی بھی صوبے میں صورت حال بہتر نہیں لیکن سندھ باقی تمام صوبوں سے بہت بہتر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…