جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نااہلی ریفرنس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکانِ قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے کیس کی سماعت کے دوران کئی منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جواب جمع کرا دئیے۔جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ

نور عالم خان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔عامر لیاقت حسین کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عامر لیاقت حسین جواب پر دستخط کے لیے نہیں پہنچ سکے، وہ ادستخط کروا کر جواب جمع کروا دیں گے۔دوسری جانب منحرف ارکان فرخ الطاف، عاصم نذیر، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان، عامر گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رمیش کمار نے بھی اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جواب کروا دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا اور استدعا کی کہ ہمیں جواب کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جتنے جواب آ چکے ہیں انہیں ایک دن میں پڑھ کر جواب دینا مشکل ہو گا، مناسب ہو گا کہ دلائل منگل کیلئے رکھ لیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں تو لگ رہا تھا کہ منحرف ارکان کے وکلاء وقت مانگیں گے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ منگل 10 مئی تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کے لیے وقت مل سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کو دونوں فریقین کے دلائل سنیں گے۔منحرف ارکان کے وکیل نے کہا کہ اگر جواب الجواب آیا تو تیاری کے لیے وقت درکار ہو گا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت ہفتہ تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…