جہانگیر ترین نے عمران خان کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

6  مئی‬‮  2022

لاہور(این این آئی) جہانگیر ترین کی قیادت میں ترین گروپ نے آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔گروپ ارکان نے جہانگیرترین کو کھل کر عمران خان کو ایکسپوز کرنے کا دے دیا۔ پارلیمانی لیڈر ترین گروپ راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے جہانگیر ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، آئندہ ہفتے گروپ کا اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں، ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے، آئندہ ہفتے اجلاس میں سیاسی فیصلے اور گروپ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پرانے ساتھیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا،علیم خان راوی پر 3 سو ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں،جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سوائے ایک دو چینلز کے حکومت نے میڈیا پر پورا کنٹرول کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں۔عمران خان نے کہا کہ علیم خان راوی پر 3 سو ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں، اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہم کوئی قانون سازی نہیں کر سکتے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…