منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار نہ لانے اور سندھ میں وسیع تر اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے سندھ میں پی پی مخالف گرینڈ الائنس بنانے کیلیے دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ قوم پرست پارٹیوں سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں ۔ معتمد ترین ذرائع کے مطابق پی پی مخالف ممکنہ اتحاد میں پی ٹی آئی کی پہلے سے اتحادی جماعت جی ڈی اے سمیت پیپلز پارٹی کی مخالف قوم پرست جماعتوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ گرینڈ الائنس میں شمولیت کے لیے دینی اور مذہبی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔اس ضمن میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے علاوہ دیگر قوم پرست جماعتوں سے ابتدائی رابطے کیے گئے ہیں اور بلدیاتی الائنس قائم کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی اس ضمن میں سندھ کے مختلف سیاسی دینی مذہبی اور قوم پرست پارٹیوں کی قیادت سے رابطے کررہے ہیں جن میں آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جی ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے اضلاع کی سطح پر الائنس تشکیل دیے جارہے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی کاون ٹو ون مقابلہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو اور دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 24 جولائی کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…