جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اگر اداروں کے ساتھ جنگ ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، ، میں عمران خان کو اس جنگ میں حق بجانب سمجھتا ہوں اور اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے،

پھر ایک دم ہمیں نظر لگ گئی، سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے،اسلام آباد آگئے تو پھر تو ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے، ورنہ ہماری سیاست غرق ہوجائے گی، ہم آر یا پار ہوجائیں گے۔غیرملکی میڈیا کودیئے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے، تاہم پھر ایک دم ہمیں نظر لگ گئی، ہماری درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں، پاک فوج ایک عظیم فوج ہے جو جمہوریت کا فائدہ سوچتی ہے، اور ہرمنتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا ہے کہ ایم کیوایم اور باپ نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا، آدھی ق لیگ چلی گئی، ہم سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ مارچ اور اپریل اہم مہینے ہیں، میں فوج سے صلح کا حامی ہوں لڑائی جھگڑے کی حمایت نہیں کرتا اور اب بھی چاہتا ہوں کہ ہماری صلح ہونی چاہیے اور اس پر کوشش شروع کردی ہے تاہم ابھی کوئی جواب نہیں آیا، ہمارا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ دے دی جائے، ہم فوج کے ساتھ ہیں اور جب تک یہ حکومت ہے اپنی حکومت کرے، ہم ایک ماہ سے اسی کوشش میں ہیں اور عوام کے جذبات بھی سب کے سامنے ہیں، ورنہ اگلے ماہ تو بجٹ آجائے گا اور یہ معاملہ پھر لٹک جائے گا، اب 31 مئی تک الیکشن کی تاریخ دے دینی چاہیے،

اگر عوام نے ساتھ دیا اور اسلام آباد آگئے تو پھر تو ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے، ورنہ ہماری سیاست غرق ہوجائے گی، ہم آر یا پار ہوجائیں گے۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم پر پورا یقین تھا، اس لئے کہتا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی لیکن جس دن ایم کیو ایم پی ڈی ایم کے ساتھ جابیٹھی اس دن میں نے کہہ دیا تھا کہ ہم ہار گئے، کیوں کہ میں اس جماعت

کو اس وقت سے جانتا ہوں جب اس کی بنیاد رکھی گئی، میں اور ایم کیو ایم کے بانی اپنی اپنی اسٹوڈینٹس جماعتوں کے رہنما تھے، انہوں نے کبھی غلطی نہیں کی اور بہت سوچ کر چلنے والی جماعت ہے، لیکن اس بار یہ لوگ غلطی کرگئے۔مسجد نبویؐمیں حکومتی وفد کے ساتھ ہونے والے واقعے پر شیخ رشید نے کہا کہ میں عاشق رسولؐہوں اور اس فعل پر کہتا ہوں کہ نہیں ہونا چاہیے، اگر مجھے اس جرم میں جیل بھی ہوجائے تو کوئی بات نہیں، کیوں کہ

میں تو ایک کلاشنکوف کے کیس میں 7 سال جیل کاٹ چکا ہوں اور واحد سیاست دان ہوں جو سب سے زیادہ قید میں رہا، میں نے ایک کتاب لکھی ہے جو 2 کروڑ روپے کی بکی ہے اور گزشتہ روز ہی اس کا چیک مجھے ملا ہے، میں ایک اور کتاب لکھوں گا اور 10 کروڑ روپے کماؤں گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے عوام اپنے جذبات کا اظہار کریں گے اور انہیں چور کہیں گے، مدینہ میں تو شاید 5 سے 10 ہزار لوگ ہیں لیکن اگر یہ

لوگ لندن چلے گئے تو ایک لاکھ افراد ان کے خلاف مظاہرہ کریں گے اور لندن کی تاریخ میں انہیں ٹماٹر اور انڈے مارنے کا سب سے بڑا مظاہرہ ریکارڈ قائم کرے گا، انہیں وہاں بکتر بند گاڑی میں جانا پڑے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو اداروں کے خلاف نہیں کھڑا ہونا چاہیے اور اگر ایسا ہوا تو انہیں ٹھیک کریں گے، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کی تاریخ طے کرنی چاہئے، میں اس میں ثالثی کا کردار ادا کروں گا، لیکن اگر

عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، تاہم پہلی کوشش ہوگی کہ صلح صفائی ہوجائے، پنڈی میرا حلقہ ہے اورپاکستان کے تمام ادارے میرے حلقے میں ہیں، پاک فوج میری فوج ہے، لیکن اس لڑائی میں میں عمران خان کو حق بجانب سمجھتا ہوں، اور کہتا ہوں کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، خواہ اس میں بین الاقوامی طاقتیں شامل ہیں یا مداخلت

ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس یہی فارمولا ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں عوام کو اسلام آباد میں لے آئیں تو حل نکل سکتا ہے، ورنہ یہ نہ ہوں کہ جھاڑو پھیردیا جائے، اور نہ ہم رہیں اور نہ وہ رہیں، اور کھیل ختم پیسا ہضم والی بات نہ ہوجائے، میں نہیں چاہتا کہ جھاڑو پھرے اور جمہوریت ختم ہو، فوج بھی یہی چاہتی ہے، اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انتخابات ہوجائیں، اگر ایسا نہ ہوا تو سب کو پتہ ہے کہ لڑائی کا انجام کیا ہوتا ہے، اور میں پھر بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان کبھی نہیں چاہتے کہ مارشل لا لگے، وہ تو انتخابات چاہتے ہیں، وہ تو اس حکومت سے بھی مذاکرات اور بات چیت کے لئے تیار ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے بات کرے اور کوئی ان کی ذمہ داری لے، ورنہ عمران خان ان کی شکلیں دیکھنے کو بھی تیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…