منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

ہمیں نظر لگ گئی،جوغلط فہمیاں ہوئیں وہ نہیں ہونی چاہئے تھیں، شیخ رشید

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں نظر لگ گئی،جوغلط فہمیاں ہوئیں وہ نہیں ہونی چاہیے تھیں،پاک فوج عظیم فوج ہے وہ جمہوریت کا فائدہ سوچتی ہے اورہر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے،کچھ نہ کچھ ضرور ہو اکہ پورا کا پورا باپ کا باپ پورا ”باب‘‘ ہی چلا گیا،ایم کیو ایم چلی گئی، آدھی (ق لیگ چلی گئی توکہیں ہم سے غلطی ہوئی ہے،اگرلوگ اسلام آباد آ گئے تو ہم چھا جائیں گے

پھر انتخابات کی تاریخ لئے بغیر نہیں جائیں گے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پیشگی کہہ دیا تھاکہ مارچ اور اپریل بڑے اہم ہیں،میں فوج سے صلح کا حامی ہوں،لڑائی جھگڑے کا حامی نہیں ہوں، اب بھی چاہتا ہوں ہماری صلح ہونی چاہیے۔ اس سوال کہ مسئلہ ہے کہاں جس پر آپ صلح کرنا چاہتے ہیں جس پرشیخ رشید نے کہا کہ میں یہ شیئر نہیں کر سکتا۔کوئی کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کل سے کردار ادا کرنا شروع کیا ہے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ جلد اور جلد انتخابات ہوں،باقی ہم فوج کے بھی ساتھ ہیں،حکومت بھی حکومت کرے لیکن شفاف انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے۔انہوں نے مئی سے پہلے انتخابات کی تاریخ لینے کے حوالے سے کہا کہ سیاسی کارکنان کے جذبات ہوتے ہیں، ایک مہینہ لگا چکے ہیں ایک اور لگا لیں گے، جون میں بجٹ آ جائے گا،میرے خیال میں ہمیں 31مئی کا ذہن بناناچاہیے، ہم یا آر ہو جائیں گے یا پار ہو جائیں گے، یا ہماری سیاست غرق ہو جائے گی یا ہم چھا جا ئیں گے، اگرلوگ اسلام آباد آ گئے تو ہم چھا جائیں گے، پھر ہم انتخابات کی تاریخ لئے بغیر نہیں جائیں گے۔انہوں نے تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کے حوالے سے اپنے دعوؤں بارے کہاکہ مجھے ایم کیو ایم پر پورا یقین تھا،جس دن ایم کیو ایم گئی اس اس دن میں نے کہا ہم ہار گئے ہیں،

ایم کیو ایم جچے تلے ہوئے لیکن وہ اس بار بھی غلطی کر گئے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعہ میں اکسانے کے الزام پر کہا کہ میں تو بہت پہلے گیا تھا،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، میں تو عاشق رسول ؐ ہوں،مجھے کیا پڑی ہے،یہ جہاں بھی جائیں گے لوگ انہیں چور کہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…