منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

میری جان کو خطرہ ہے’ تھانے میں 7 لوگوں کے نام دے کر آیا ہوں، شیخ رشید احمد

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے’ تھانے میں 7 لوگوں کے نام دے کر آیا ہوں، میں نے تمام اہم لوگوں کو درخواستیں دے دی ہیں، میں نے وقت سے پہلے لکھ کر دے دیا ہے کہ یہ ذمہ دار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں

خانہ جنگی چاہتی ہے، یہ رانا ثنا اللہ کے ذریعے گند ڈالنا چاہتے ہیں، عابد شیر علی کا والد کہتا ہے رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، ایف آئی آرز پڑھیں، ساری ایف آئی آرز رانا ثنااللہ نے خود لکھوائی ہیں، عمران خان اور فواد چودھری کا نام ایف آئی آر میں دیا ہے، میرا نام تو انہوں نے دینا ہی دینا تھا، میں ڈرنے والا نہیں، ہتھکڑی زیور اور جیل سسرال ہے، میں نے ان کو مدد کرنے کے لیے بتایا کہ آپ کے حالات خراب ہیں، میں پھر انہیں بتا رہا ہوں کہ لوگ انہیں انڈے ماریں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی باپ بیٹا ایسا نہیں جن پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہیں، عدلیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ عدلیہ انصاف کرے، سارا بوجھ عدلیہ پر آنے والا ہے، یہ تحریک سے پہلیشیخ رشید اور عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، مائیں بہنیں اس طرح نکلیں گی کہ لوگوں کا سمندر نہیں سنبھالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے کہتا تھا ن سے ش نکلے گی، اس وقت تو ش کی حکومت ہے، میں نے پشاور میں کہا لوگوں نے انہیں گالیاں دینی ہیں، رات بھی میرے پیچھے لوگ لگائے رکھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ عمران خان کی کال پر آ رہے ہیں، مقتدر حلقے کبھی خاموش نہیں رہتے، ان کی آنکھیں اور کان کھلے ہیں، ہمیں سامراجیوں نے نکالا اور ان کے لوکل ہینڈلر نواز شریف اور ان کی پارٹی کے لوگ بکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…