اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی اور اس کے تمام اراکین حال ہی میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ اتھارٹی کے ممبران نے ایک خصوصی قرارداد کے ذریعے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔