پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

کرشمہ کپور کے ارب پتی سابق شوہر کی موت؛ جائیداد پر تنازعات کھڑے ہوگئے

datetime 28  جولائی  2025 |

ممبئی (این این آئی)کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کی سلطنت پر کنٹرول کے لیے ان کی والدہ اور دوسری بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔25 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراض کیا تھا اور اس اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔والدہ رانی کپور نے الزام لگایا تھا کہ ان سے بیٹے کی موت کے سوگ کے دوران زبردستی بند کمروں میں کچھ دستاویزات پر دستخط کروائے گئے تھے۔

رانی کپور نے کمپنی بورڈ اور شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ وہ اپنے شوہر ڈاکٹر سرندر کپور کی وصیت کے مطابق گروپ کی اصل وارث ہیں۔اس خط میں سنجے کی والدہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انھوں نے اپنی بہو سمیت کسی کو بھی خاندانی وراثت کی نمائندگی کا اختیار نہیں دیا۔تاہم کمپنی نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں رانی کپور کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2019 سے شیئر ہولڈر نہیں رہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ AGM قانونی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوئی اور ان کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یاد رہے کہ رانی کپور نے نہ صرف کمپنی کی قیادت بلکہ اپنے بیٹے کی موت پر بھی سوال اٹھائے تھے اور متعلقہ اداروں سے شفاف تحقیقات کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ دستاویزات کے مطابق، سنجے کپور RK فیملی ٹرسٹ کے واحد بینیفیشری تھے، جو Aureus Investments کا اہم حصہ دار ہے۔اس بنیاد پر سنجے کی دوسری اہلیہ پریا سچدیو کپور کا بورڈ میں تقرر قانونی طور پر مضبوط ہے جب تک کہ کوئی ٹرسٹ سے متعلق قانونی چیلنج سامنے نہ آئے۔واضح رہے کہ معروف بزنس مین سنجے کپور کی کرشمہ کپور سے شادی 2003 میں ہوئی تھی جو 2016 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بچے، سمایرا اور کیان ہیں۔طلاق کے بعد بھی سنجے اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے کرشمہ کے گھر ممبئی آتے رہتے تھے۔بعد ازاں سنجے کپور نے ماڈل اور کاروباری خاتون پریا سچدیو سے دوسری شادی کی، اور 2018 میں ان کے ہاں ایک بیٹے اذاریاس کی پیدائش ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…