وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے ، خصوصی دعائیں

30  اپریل‬‮  2022

مکہ مکرمہ، اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور انہوں نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندرنوافل اداکیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا

اور طوافِ کعبہ بھی کیا۔وزیرِ اعظم نے سعیِ صفہ و مروہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی عمرہ کی تکمیل کے بعد ملک و قوم اور مسلم اْمہ کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔س دوران زائرین کی بڑی تعداد نے معمول کے مطابق اپنا طواف جاری رکھا۔گزشتہ شب سعودی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے روضہ رسولۖکا دروازہ کھولا گیا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں روانی کے ساتھ عربی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے والد شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک بیان بھی جاری کیا ۔سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وزیر اعظم کو ٹرانسلیٹر کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ وہ عربی میں روانی سے بولتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی س موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور سمیت اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…