مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی وزات حج و عمرہ نے حرمین شریفین (مسجد الحرام و مسجد نبویؐ) میں نماز عید کی اجازت سے متعلق حکم جاری کردیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال مسجد الحرام اور مسجد نبویؐمیں نماز عید الفطر کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور تمام افراد دونوں مساجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔وزارت کے مطابق مسجد الحرام میں داخلے کیلئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں لیکن عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شہریوں سے 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔