اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز 13 مئی سے ہوگا، پہلی غیرملکی پرواز جرمنی سے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 13مئی کو لینڈ کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر اسکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کے اسکردو پہنچنے سے ملکی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔