پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے طلاق کی خبر پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) سماء نیوز نے ایک خبر چلائی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے طلاق لینے کے لئے عدالت میں کیس دائر کر دیا حالانکہ اس بشریٰ بی بی کا تعلق گجرات سے تھا اور اتفاقاً اس کے شوہر کا نام بھی عمران خان تھا،

اس شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج ہماری تاریخ نے صحافت کے نام پر ایک اور بے غیرتی دیکھی، گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کا نام بشریٰ بی بی ہے اس کی طلاق کی خبر کو خاتون اول کے ساتھ جوڑا گیا، بے غیرتوں کو شرم نہیں آتی کہ عمران خان کی مخالفت میں کیا ہر بشریٰ نام کی ماں بیٹی پر حملہ آور ہوں گے، آخر میں انہوں نے لکھا کہ شرم کرو بے غیرتو شرم کرو۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کوئی تو غیرت مند ہو گا ان اداروں میں کیا ان کا فرض نہیں ایسے بے غیرت لوگوں کا محاصرہ نہیں کرنا چاہیے، ڈریں اس دن سے جس دن پبلک آپ کا احتساب کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اپنے ملک سے باہر جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ اس لئے بتاکرجا رہا ہوں، کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔شہباز گل نے کہا کہ ان شاللہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…