منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ نہیں کرینگے’ جہانگیر ترین گروپ کا بڑا اعلان

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے

والوں کو ڈپٹی سپیکر کے خلاف 186 ووٹ ثابت کرنا ہوں گے۔186 ووٹ نہیں ہوئے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام تصور ہو گی۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر کے عہدے پر رہنے کے مزید اہل نہیں رہے ہیں،صدر کے بعد گورنر پنجاب نے بھی عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑادی ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ 27روز سے بغیر وزیر اعلیٰ کے ہیں۔پنجاب جیسے صوبے کا اس وقت کوئی والی وارث نہیں ہے۔عمران خان ،عمر چیمہ اور پرویز الہی اپنے انا کی تسکین کیلئے آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا عمران خان کیلئے بدہضمی بن چکا ہے۔آج نہیں تو کل حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیں پھر سب سے پہلا نمبر عمر سرفراز اور پرویز الہی کا بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا جو شخص عدالتوں کے فیصلے اور آئین پاکستان کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے ملک میں انقلاب لانے کی باتیں کررہا ہے ۔جیسا انقلاب 2018میں ملک میں آیا قوم دوبارہ ایسے انقلابی لیڈر کو جوتے مار کر نکالے گی۔اب عمران خان کو جمہوریت کا درد بہت ستا رہا ہے۔چار سال ملک پر ایک ڈکٹیٹر کی طرح حکومت کرنے کے بعد خود کو بہت بڑا پارسا ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔عوام سے روٹی چھین کر کونسا نیا پاکستان بنانا تھا ؟

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…