جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون فارغ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کو بھی ہٹانے کا اصولی فیصلہ

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث سرکاری افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،یہ سرکاری افسران عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں کے سیاستدانوں اور اس وقت کی حکومت کے مخالف صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کے خلاف کارروائیاں

کرنے میں ملوث ہیں،ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹانے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون عامر فاروق کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر لاء تعینات کیا گیا ہے،اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پہلے ہی تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق کو بھی ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اشفاق نے سپریم کورٹ سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عمران خان کے احکامات پر نہ صرف اختیارات کا ناجائز استعمال کیا بلکہ ایف بی آر کے افسران کو استعمال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بیرون ممالک سے شواہد اور دستاویزات جمع کرنے کے نام پر قومی خزانے سے لاکھوں پائونڈ بھی خرچ کر دیئے گئے مگر حاصل کچھ نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے مطابق کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جو کہ مختلف میڈیا ہائوسز اور عمران خان مخالف صحافیوں کو بے بنیاد ٹیکس نوٹسز بھجوا کر ہراساں کررہے تھے۔ڈاکٹر اشفاق کی ہدایت پر صحافیوں کو نوٹسز بھجوانے کا ٹاسک اسسٹنٹ کمشنرساجد علی کو دیا گیا تھا انہیں بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم وزارت خزانہ سے نئے چیئرمین ایف بی آر کے لئے نام بھی مانگ لئے ہیں ،دوسری طرف چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر عامر احمد علی کو ہٹایا جارہا ہے اور ان کی جگہ بھی نئی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم نے افسران کا پینل مانگ لیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…