اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اچانک بڑا فیصلہ ، پاکستان بار کونسل کوخط لکھ کر آگاہ کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی وکلا انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی وکلا انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہو گئے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے پاکستان بار کونسل کوخط لکھ

کر آگاہ کر دیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے ان کے سیکرٹری نے خط پاکستان بار کو ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکلا انرولمنٹ کمیٹی میں دن رات کام کیا لیکن فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔ پاکستان بار کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر بطور چیئرمین وکلا انرولمنٹ کمیٹی جانبداری کا الزام لگایا، فروغ نسیم نے الزام عائد کیا کہ 8 اپریل کو لائسنس بحالی کی درخواست دی تاہم بدنیتی کے باعث منظور نہیں کی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فروغ نسیم کی لائسنس بحالی کی درخواست جسٹس قاضی فائز عیسی کے سامنے رکھی ہی نہیں گئی،انرولمنٹ کمیٹی کے کسی ممبر نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے کوئی سفارش نہیں کی۔ الزام لگایا گیا کہ انرولمنٹ کمیٹی ممبران نے درخواست منظور کرنے کی سفارش کی مگر جسٹس قاضی فائز عیسی ٹس سے مس نہ ہوئے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فروغ نسیم ایک شکست خوردہ شخص ہیں، وہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس کیس میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…