جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

سیکرٹری پاور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دباؤ کے باعث چھٹی پر چلے گئے

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی  این این آئی)وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راشد محمود کو آصف حیدر شاہ کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف حیدر شاہ ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث دباؤ کا شکار تھے اور

رخصت پر چلے گئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق راشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) پاور ڈویڑن تعینات کیے گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے قبل سیکر ٹری پاور آصف حیدر شاہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے باعث وزیر اعظم آفس کی طرف سے دباؤکا شکار تھے اور بطور سیکر ٹری پاور کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے جس کے باعث وہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ رخصت پر جانے والے سیکر ٹری آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ سندھ کے قریبی رشتے دار ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال 7 ہزار 969 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ ہے، ملک بھرمیں بجلی کی طلب 26 ہزارمیگاواٹ سے زائدہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 674 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ملک میں بجلی کاشارٹ فال مزیدبڑھ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…