جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے دعا زہرہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) عدالت نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو بیان قلمبند ہونے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹائون کچہری میں پیش کیا گیا،

جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں دعا زہرہ نے اپنا بیان قلم بند کرایا۔لڑکی کے بیان قلم بند کراتے وقت اس کے شوہر ظہیر کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا کہا گیا۔جس کے بعد پولیس اہلکار ظہیر کو لے کر کمرہ عدالت سے باہر آ گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کے روبرو قلم بند کرائے گئے بیان میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں 18 سال کی ہوں، کراچی سے لاہور اپنی مرضی سے آئی۔دعا زہرہ نے بیان میں کہا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، دارالامان نہیں جانا چاہتی، میں محفوظ ہوں اور میری جان کو کوئی خطرہ نہیں۔قلم بند کرائے گئے بیان میں دعا زہرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی نے مجھے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے نکاح کیا، خاوند کے ساتھ خوش ہوں۔اس موقع پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے استدعا کی کہ بچی کو دارالامان بھیجا جائے۔عدالت نے حکم میں کہا کہ لڑکی جہاں جانا چاہتی ہے، جا سکتی ہے۔پولیس کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر احمد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جانے دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ظہیر احمد کی والدہ اور ایک بھائی پنجاب یونیورسٹی میں بطور کلرک کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…