اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی نوجوان سے شادی کرلی۔ نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔ویڈیو بیان میں نمرہ کاظمی نے کہاکہ میں 17 اپریل کو تونسہ شریف آئی تھی اور 18 اپریل کو میں میرا نکا ح ہوا۔میں اپنی مرضی سے آئی ہوں، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ میں اپنے نکاح سے بہت خوش ہوں۔دوسری جانب نمرہ کاظمی نے ایڈیشنل سیشن جج تونسہ شریف کی عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے۔بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی مرضی اور ہوش و حواس سے شاہ رخ سے نکاح کررہی ہوں، میں اپنی خواہش سے شاہ رخ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔بیان حلفی میں مزید کہا گیاہے کہ مجھے نہ کسی نے اغوا کیا نہ زبردستی کی، میری شادی شدہ زندگی میں کوئی مداخلت نہ کرے۔ نمرہ کاظمی نے اپنے بیان میں والد پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، نمرہ نے اپنے والد پر زبردستی بڑی عمر کے آدمی سے شادی کروانے کا الزام بھی لگایا ہے۔
Another video of Nimra Kazmi of her Nikkah she is 18 years old she is saying in the video. She said I was engaged with my fiancé Najeeb but my parents were forcing me to marry with an old man that’s why I ran away.#Dua #DuaZehra #recoverduazehra #recoverdua #nimrakazmi #nimra pic.twitter.com/zbcljo0HHM
— Ali Haider ➐ (@alihyderkhan137) April 25, 2022