جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نگراں کابینہ تشکیل دینے پر غور شروع کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں انتظامی معاملات چلانے کیلیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نگراں کابینہ تشکیل دینے پر غور شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے تاحال حلف نہ اٹھائے جانے کے باعث صوبے میں انتظامی معاملات مفلوج ہورہے ہیں

جس سے نمٹنے کیلیے نگراں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نگراں کابینہ کی تشکیل پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا ہے جس میں سابق وزیر قانون راجا بشارت، سبطین خان، میاں محمود الرشید سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی ہے جس میں طے پایا گیا ہے کہ جب تک پنجاب میں حکومت سازی کا آئینی بحران حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک صوبے کے انتظامی امور چلانے کیلیے نگراں کابینہ تشکیل دی جائے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نگراں کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنائی جارہی ہے جس کا مقصد روزمرہ کے امور دیکھنا ہوگا اور نگراں کابینہ 6 سے 8 اراکین پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور سے متعلق مشاورت بھی کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنہوں نے یکم اپریل کو عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم پنجاب میں حکومت سازی کے بحران کے بعد اچانک انتہائی فعال ہوگئے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز چیف سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو طلب کرکے ان سے صوبے میں امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفنگ لی ہے۔واضح رہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہونے کے باعث 24 دن گزرنے کے باوجود 12 کروڑ عوام کا صوبہ بغیر کسی حکومت کے چل رہا ہے، اور تمام انتظامی امور ٹھپ پڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…