جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج ختم

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

مظاہرین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ن لیگ اورپیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرے۔پی ٹی آئی کا یہ احتجاجی مظاہرہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف نے 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ۔پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاہے کہ اتوار کو تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، لہذاٰ تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے روئیے کیخلاف احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ھدایات جاری کی جارہی ہیں۔جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط لکھے گا۔واضح رہیکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی ا?ئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی ۔دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل منگل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنان کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کارکنان عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،کل کا احتجاج منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پرکیا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…