جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرح خان اور شوہر نے کروڑوں کے تحائف اور قرضوں کا تبادلہ کیا،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فرح خان کے خاندان نے عمران خان کی گزشتہ حکومت کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے تحائف اور قرضوں کاایک دوسرے سے تبادلہ کیا۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی (فرح خان) اور اس کے شوہر احسن اقبال جمیل نےمذکورہ تحائف اور قرضوں کا آپس میں تبادلہ کیا ، روزنامہ جنگ

میں فخر درانی کی شائع خبر کے مطابق ان کے خاندان کے اثاثوں میں دستاویزات سے معلوم ہوتاہے کہ غیر معمولی اضافہ ہوا۔ ان کی یہ دولت اور جائیدادیں اعلانیہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے فرح اور اسکے شوہر نےکالے دھن کو سفید کرنے کیا اسکیم سے استفادہ کیا۔ فرح خان نے 2019ء میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 32؍ کروڑ 87؍ لاکھ روپے ظاہر کئے جبکہ احسن اقبال جمیل نے اسکیم کے تحت دو کروڑ روپے کا دھن سفید کیا عمران خان کے دور حکومت میں کالادھن سفید کرنے کی اسکیم سے فرح خان، احسن اقبال جمیل، سسر، بہن اور بہنوئی نے بھی فائدہ اٹھایا۔ فرح خان کی بہن مسرت خان نے 5؍ مرلہ پر مشتمل 15؍ رہائشی پلاٹس لاہور میں اور دوکنال کے تین رہائشی پلاٹس ڈی ایچ اے کے مختلف فیز میں حاصل کئے۔ بیرون ممالک کاروباری اثاثے نہ ہونے کے باوجود مسرت خان نے 8؍ کروڑ 40؍ لاکھ ر وپے زرمبادلہ حاصل کیا۔ مسرت خان کا موقف ہے کہ ان کے تمام اثاثے اعلانیہ اور ذرائع آمدن قانونی ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مسرت خان کے سسر چوہدری محمد اقبال نے 2020ء میں اپنے پوتے سے گوجرانوالہ میں 248؍ کنال (31؍ ایکڑ) قیمتی اراضی حاصل کی۔ چوہدری محمد اقبال نے فی مرلہ قیمت ایک کروڑ روپے لگائی ہے ان کے اثاثوں میں 10؍ کروڑ کا اضافہ ہوا ہے تاہم چوہدری محمد اقبال نے مذکورہ اراضی کے آبائی جائیداد ہونے کا دعویٰ کیا۔

ایک انٹرویو میں تبادلوں اور تعیناتیوں میں کمیشن وصول کرنے کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کاروبار میں کامیابی کی وجہ سے ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ ان کا تعلق ایک زمین دار خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی ملکیت میں 19؍ گاڑیاں ہونے کی بھی تصدیق کی لیکن دو کے سوا کسی پر بھی ٹیکس نہیں دیا گیا۔

فرح خان کے اثاثے جو بظاہر 23؍ کروڑ 10؍ لاکھ روپے تھے وہ 2021ء میں بڑھ کر 9؍ کروڑ 71؍ لاکھ روپے ہوگئے اسی طرح عمران خان کے دور میں احسن جمیل اور ان کے خاندان کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوا جن کے گوشوارے بھی داخل نہیں کئے گئے۔ دستاویزات کےمطابق احسن جمیل نے اپنی بیوی مسرت خان کو 5؍ کروڑ کا تحفہ، 14؍ کروڑ 50؍ لاکھ روپے لون کے طور پر دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…