اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق نجی ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد زیراعظم ہاؤس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز پر خبر چلنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں ، وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے پی آئی اے حکام سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کیلئے اب پورا جہازنہیں، صرف 80 سیٹیں بک کردیں، ٹکٹس کی ادائیگی وزارت خارجہ کرے گا۔