جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ اور صدر کیخلاف مواخذہ، حکومتی اتحاد کا بڑا فیصلہ

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عید کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور پارلیمانی لیڈرز نے بڑی بیٹھک لگانے پر غور شروع کردیا ہے جس میں صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے سمیت پی ٹی آئی کے ممکنہ اسلام آباد مارچ پر حکمت عملی بنائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں بالخصوص (ن )لیگ کو ایوان صدر سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ، جس کی وجہ حکومتی جماعت (ن) لیگ اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور دونوں ایوانوں میں موجود پارلیمانی لیڈرز کی بیٹھک بلانے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی اور صدرعارف علوی، چیئرمین سینیٹ کے مستقبل پر بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہوگا، جس میں حکومتی اتحاد عارف علوی کے متبادل پربھی غور کریگا، حکومت کے سامنے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے صدارت کی خواہش کردی۔ذرائع کے مطابق صدر کیخلاف مواخذے کیلئے حکومتی اتحاد کوعددی اکثریت تاحال حاصل نہیں ، اس سلسلے میں حکومتی اتحاد میں نمبر گیم کیلئے مستعفی اراکین پر کام کرنے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں قانونی ماہرین سے رائے بھی لی جائے گی اور صدر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤبڑھانے کے نکات بھی زیرغورآئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…