وزیراعظم اور اتحادی اپنے اخراجات پر عمرہ کرینگے

25  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنے ہمراہ اپنے اخراجات پر سعودی عرب جانے کی دعوت دی۔ روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق ذرائع کہنا ہے کہ یہ دعوت سابق صدر آصف علی زرداری،مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن،

اسلم بھوتاتی اور اسی اتحاد میں شامل نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو بھی دی گئی۔ تاہم چند افراد مختلف وجوہ کی بنا پر شاید عمرہ پر نہیں جاسکیں گے تاہم جو افرادبھی عمرے کیلئے جائیں گی اس کے اخراجات وہ خود ادا کرینگے، مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ دورہ سعودی عرب جانے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے وفد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بلاول بھٹو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے سعودی عرب جائیں گے۔دوسری جانب ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نہ نکلنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا۔ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیرکا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج ہو چکے ہیں۔ایک ٹی وی سے گفتگو میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم میری اطلاع کے مطابق میرا نام تاحال ای سی ایل پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…