منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے،خالدمقبول صدیقی

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بناسکتاہیاور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کیساتھ وفادارہوگا جو ہمارے ساتھ وفادارہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت کورنگی میں دعوت افطار سے

خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم روایت شکن ہونے کے ساتھ اچھی روایات کیامین بھی ہیں، ہم نے انتخابات میں پتنگ کینشان پرالیکشن لڑاتھا، مگر الیکشن میں ہماریمینڈیٹ کو چرایاگیا، ہم چوبیس کے بجائے سات ہیں مگرمہاجر قوم ان ہی کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، اب ہم پر کوئی شب خون نہیں مارسکتا، جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے۔خالد مقبول نے کہا کہ جو ہمارامینڈیٹ چرانا چاہتے تھے وہ صرف اسمبلی میں سیٹیں چرا سکے،مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیرنہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کے ساتھ وفادارہوگاجوہمارے ساتھ وفادارہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عالمی سازش کو تو ابھی ثابت ہونا باقی ہے، پہلے کراچی کیخلاف ہونیوالی سازش پربات کریں، جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی ہے، اگرعالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور سڑکوں پربھی ان کاساتھ دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…