بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا

دورانیہ 8 سے15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔ترجمان کیالیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی سے ترسیل متاثر ہوئی۔ادھر پنجاب کے شہری علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،دوسری جانب پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے۔ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پیداوار کی صورتِ حال کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ تر نقصان والے فیڈرز پر کی جاتی ہے۔پاورڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز اور تھرمل ذرائع سے 9 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پانی سے 3500 میگا واٹ بجلی حاصل کر رہے ہیں، باقی بجلی نیوکلیئر اور دیگر ذرائع سے مل رہی ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ تک ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دوپہر اور شام کے اوقات میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں دوپہر اور شام کو بجلی کی طلب 21 ہزار میگا واٹ تک پہنچ رہی ہے، دوپہر اور شام کو شارٹ فال 1500 میگا واٹ تک ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…