جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،چلتی ٹرین کے نیچے آنیوالی خاتون زندہ بچ گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹائن میں ایک خاتون چلتی ٹرین کے نیچے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے بیونس آئرس اسٹیشن پر ایک خاتون بیہوشی کی حالت میں چلتی ٹرین کے نیچے آگئی اور مرنے کے بجائے وہ

زندہ بچ گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ٹرین اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی پر ریکارڈ کیے گئے ناقابل یقین مناظر میں دکھایا گیا ایک خاتون ٹرین کی پٹریوں کی طرف بڑھ رہی ہے اور جہاں سے ٹرین گزر رہی ہے، خاتون اپنے پیروں سے ٹھوکر کھاتے ہوئے دو بوگیوں کے درمیان گِر جاتی ہے۔خاتون جیسے بوگیوں کے نیچے گِرتی ہے تو وہاں موجود مسافر خوفزدہ حالت میں اسے ٹرین کے نیچے سے نکالتے ہیں اور اسپتال پہنچاتے ہیں جہاں خاتون کی جان بچ جاتی ہے۔اس حوالے سے خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ میں ابھی تک کیسے زندہ ہوں، میں اب بھی اس سب کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔کینڈیلا نامی خاتون نے مزید کہا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ حادثے میں بچ جانے کے بعد انہیں دوبارہ زندگی ملی ہے۔خاتون نے کہا کہ میرا بلڈ پریشر اچانک کم ہوا اور میں بے ہوش ہوگئی، میں نے اپنے سامنے والے شخص کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن مجھے کچھ اور یاد نہیں، یہاں تک کہ جب میں ٹرین سے ٹکرا گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…