جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عون چوہدری کے لیپ ٹاپ میں کون سی ویڈیوز ہیں جو کچھ دن میں ریلیز ہونے والی ہیں

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عون چوہدری کے لیپ ٹاپ میں کون سی ویڈیوز ہیں جو کچھ دن میں ریلیز ہونے والی ہیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا، ان کاکہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ کمپنی زیادہ دن نہیں چلے گی،

عطا تارڑ صاحب عون چوہدری کے بارے میں کہتے تھے اس موقع پر اینکر کاشف عباسی نے ویڈیو کلپ چلوا دیا جس میں عطا تارڑ عون چوہدری کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ عون چوہدری ڈرگ سپلائی کرتے ہیں ان کو پنجاب کابینہ میں بٹھایا ہواہے ان کے خلاف بھی کوئی پرچہ قائم ہو گا یہ میں آج مطالبہ رکھنا چاہتاہوں، اس ویڈیو کلپ کے بعد ارشاد بھٹی نے کہاکہ یہ پنجاب کابینہ میں مشیر تھے لیکن عطا تارڑ صاحب جو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں مسلم لیگ کے اخلاقیات کے اعلیٰ مقام پر پہنچے ہوئے ہیں وہ کہہ رہے تھے کہ یہ پنجاب اور مرکز کی ایلیٹ کو منشیات سپلائی کرتے ہیں۔ عون چوہدری اب شہباز شریف کے مشیر بنائے گئے ہیں اور مشیر کیوں بنے ہیں اس بارے میں بتایا جا رہاہے کہ ان کے پاس ایک لیپ ٹاپ ہے جس میں عمران خان کے خلاف مواد ہے، کچھ آڈیوز اور ویڈیوز ہیں جو آنے والے دنوں میں عمران خان کے خلاف استعمال ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…