اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی مفتی اسعد محمود نے کہاہے کہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کروڑوں لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے،پورے دنیا جانتی ہے پی ٹی آئی استعفے دے چکی ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک شخص پوری پارٹی کے استعفے قبول کرلے۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انشا اللہ ہم پنجاب اسمبلی میں بھی جیتیں گے، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ہمارے مدارس اور مساجد پر حملے کیے گئے، بدمعاشی اور دہشت گردی کریں گے تو ہم بزور بازو اس کو روکیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہاؤس کی جو بھینسیں بیچی گئیں اس کا ریکارڈ اور توشہ خانہ کے تحفوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں۔