ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ کا انتخاب، آج جمہوریت کی نہیں بلکہ فسطائیت کی فتح ہوئی ہے، حامد میر کا تجزیہ

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا اس سے میں سمجھتا ہوں کہ جمہوریت کی نہیں بلکہ فسطائیت کی فتح ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے حکم پر جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے اور آج پنجاب اسمبلی میں بھی اس کو بڑے بھونڈے انداز میں دہرایا گیا ہے۔

حامد میرنے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج جمہوریت کی کوئی فتح نہیں ہوئی بلکہ فسطائیت کی فتح ہوئی ہے،کیونکہ ہم نے فسطائی رویہ دونوں طرف سے بلکہ تینوں طرف سے دیکھا ہے کیونکہ اس میں تین فریق تھے ایک پی ٹی آئی اور ق لیگ،دوسرا اپوزیشن اور ان کے اتحادی جو کہ اب حکومت میں ہے اور تیسرا پنجاب اسمبلی کا عملہ تھا جو کہ مکمل پارٹی بنا ہوا تھا اور جس طرح پرویز الہی کے مخالفین کو پیٹ رہا تھا،یہ بڑی افسوس ناک صورتحال تھی۔معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اس کے اثرات کافی عرصے تک معاشرے میں موجود رہیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،مار کٹائی،کشیدگی اورخوف و ہراس کی فضاء میں بالآخر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف 197ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہو گئے انہیں جہانگیر ترین اور علیم خان اوراسد کھوکھر گروپوں نے بھی ووٹ دیا،پی ٹی آئی اور (ق) لیگ نے ووٹنگ کے عمل کابائیکاٹ کیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس مقررہ وقت ساڑھے گیارہ کی بجائے ایک گھنٹہ 10منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ہی تھاکہ تلاوت کلام سے قبل ہی پی ٹی آئی اور(ق) لیگ کے اراکین نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری پر حملہ اورایوان میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی

جس کی وجہ سے اسمبلی کی سکیورٹی کا عملہ ڈپٹی سپیکرکوچیمبر میں واپس لے گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر ڈائس پر قبضہ کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ایوان کے اندرآپریشن کر کے ماحول خراب کرنے والے چاراراکین کو حراست میں لینے سمیت سپیکر ڈائس کے سامنے حفاظتی حصار قائم کیا گیا اور تقریباً پانچ گھنٹے کے طویل وقفے کے بعد ڈپٹی سپیکر دوبارہ ایوان میں آئے۔ اس

دوران پی ٹی آئی کی اراکین کی جانب سے سپیکر ڈائس کا قبضہ ختم نہ کیا گیا جس کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر نے ملحقہ آفیشل گیلری میں کھڑے ہو کر میگا فون کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران پولیس کی چار درجاتی سکیورٹی ڈپٹی سپیکرکے سامنے کھڑی رہی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا۔ڈپٹی سپیکردوست مزار ی پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کاحکم دے کر دوبارہ

اپنے چیمبر میں چلے گئے اور پانچ منٹ بعد دوبارہ واپس آکر اسی جگہ سے اجلاس کی کارروائی شروع کی اور ایوان کے تمام دروازے بند کر ا نے کا اعلان کیا تاہم اسی دوران پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے اراکین بائیکاٹ کر کے نعرے لگاتے ہوئے باہر چلے گئے۔اس دوران ووٹنگ کا مرحلہ شروع کیا گیا اور متحدہ اپوزیشن، جہانگیر ترین،علیم خان گروپ اوراسد کھوکھر گروپوں کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ لیا گیا اور اراکین اپنا نام اور حلقے کا اندراج کراتے ہوئے باہر جاتے رہے۔

تمام اراکین کے اندراج کے بعد ڈپٹی سپیکر نے لسٹ کے ذریعے نتائج کا اعلان کیا اور بتایا کہ پرویز الٰہی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا جبکہ حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کئے۔ ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے ساتھ ہی ایوان میں موجود اراکین اسمبلی نے جشن منایا گیااور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج جمہوریت کی کامیابی ہوئی ہے،آپ ممبر صاحبان کا مثبت کردار رہا، آپ کو دیکھ کر میں بھی ثابت قدم رہا۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو حالات تھے سکیورٹی کے بغیر انتخاب کرانا نا ممکن تھا،میں پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اجلاس کرانے میں مدد کی،اسمبلی سٹاف کا شفاف انتخابات کرانے پر شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…