اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

30 جون تک یہی پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھیں تو حکومت کو 240 ارب روپے اپنی جیب سے دینا ہوں گے، شاہد خاقان عباسی نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی وجہ سے پچھلے 15 دن میں حکومت کو 35 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگر 30 جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی یہی قیمتیں برقرار رکھیں تو حکومت کو 240 ارب روپے اپنی جیب سے دینا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک قیمت خرید سے کم پر پیٹرول نہیں بیچ رہا، سعودی عرب بھی ایسا نہیں کر رہا، مگر ایک خط کو بنیاد بنا کر پچھلی حکومت نے ملک پر 200 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا۔شاہد خاقان نے کہا کہ اوگرا کے مطابق آج پیٹرول 235 روپے لیٹر اور ڈیزل 264 روپے لیٹر ہونا چاہیے، شوکت ترین آئی ایم ایف سے ان ہی قیمتوں کا وعدہ کر کے آئے تھے۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی اور گیس بحران پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نالائق حکومت نے آخری دنوں میں ملک میں گیس کے ساتھ بجلی کا بحران بھی پیدا کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے جاتے جاتے ملک کو بجلی کا 6 سے 7 ہزار میگا واٹ شارٹ فال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مارچ میں ہی 8 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا تھا، ایل این جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک میں تقریباً 2000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نا سردیوں میں گیس دے سکے نا گرمیوں میں، نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک میں ایسے بحران پیدا کر دئے جو ختم ہو چکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…