پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کیساتھ بھی وہی ہو سکتا ہے جو نواز شریف کیساتھ ہوا،حامد میر کا بڑا دعویٰ

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ بھی وہی ہو سکتا ہے جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا تھااور جس طرح ان کے جلسوں پر پاپندی لگائی گئی تھی وہی پاپندی عمران خان پر بھی لگ سکتی ہے۔نجی ٹی وی  پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عمران خان الیکشن کی طرف نہیں جا رہے

بلکہ وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاص کر پچھلے ایک سال میں عمران خان نے کیاکیا نظام بنا رکھا تھا وہ سب کھل کر سامنے آ رہا ہے اور کچھ چیزیں ایسی بھی سامنے آئیں گی جن کی جھلکیاں آپ دیکھ بھی چکے ہیں۔ابھی ان کے خلاف امریکہ میں ایک کیس کھلنے جا رہا ہے اور بھی بہت سے معاملات ہیں۔سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نےپہلے سپریم کورٹ اورپھر فوج کو اندر سے توڑںے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کی تردید کی کہ عمران خان نے فوج سے تین باتوں کا کہا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پرویزخٹک کے ذریعے فوج سے بات کی ہے جس کا میں پہلے بھی آپ کو بتا چکا ہوں کہ عمران خان نے پرویز خٹک کے ذریعے ہی فوج سے کہا تھا کہ مجھے اس صورتحال سے نکالا جائےتو مجھے یہ بتائیں کہ پرویز خٹک کی بجائے شیریں مزاریٰ کیوں بول رہی ہیں؟اگر ان کو سچ بولنے کا اتناہی شوق ہےتو بتا دیں جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے راستے میں کون رکاوٹ بن رہا تھا؟کون وزیراعظم کو کہتا تھا کہ اس بل کو پاس نہ کریں؟ یہ بھی بتا دیں کہ کس نے دفتر میں بلا کر شیریں مزاری سے کہا کہ یہ کام نہ کریں؟

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…