ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی ٹوٹنے کی افواہوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا

14  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی ٹوٹنے کی افواہوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہماری شادی ٹوٹنے کی افواہوں کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ کارفرما ہے۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف کو قرار دے دیا۔

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی۔عامر لیاقت نے اب ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں کہ میں نے دانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہم ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کو خبردار کردیا ہے، میرے گھر میں مداخلت نہ کریں ورنہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔معروف میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ قد بڑا ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم بننا چاہیے۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور آئے دن اپنے ناقدین کو اپنے ٹوئٹس کے ذریعے کرارے جواب دینے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مشورہ دے دیا۔عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو، آصف علی زرداری، شہباز شریف اور شیری رحمان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بلاول کا قد بڑا ہے اور وہ اپنی پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں تو انہیں آئندہ آنے والے دنوں میں وزیراعظم بننا چاہیے۔انہوں نے ایک اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے لیے شیری رحمان سے بہترین کوئی انتخاب نہیں کیونکہ وہ سفیر بھی رہ چکی ہیں اور سفارتی تعلقات بہتر بنا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…