پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مارچ کے دوران 22ہزار 799 گاڑیاں فروخت ہوئیں ‘ حیران کن اعدادوشمار

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)گزشتہ ماہ مارچ کے دوران فروری کے مقابلے میں گاڑیاں زیادہ تعداد میں فروخت ہوئیں،رواں مالی سال کے اب تک کے9ماہ کا جائزہ لیا جائے تو پچھلے 9ماہ سے گاڑیوں کی فروخت مسلسل بڑھ رہی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ ماہ مارچ کے دوران 22ہزار 799 گاڑیاں

فروخت ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں فروری کے مہینے میں 18054 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اس لحاظ سے فروری کے مقابلے میں مارچ میں 4 ہزار754 گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں۔ البتہ جنوری میں 24471 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اس کے تناسب سے مارچ میں گاڑیوں کی فروخت کم ہوئی۔اسی طرح رواں مالی سال جولائی 2021تا مارچ 2022کے 9ماہ کے دوران بھی گاڑیوں کی فروخت میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ مالی سال کے ابتدائی9 ماہ میں 66 ہزار13 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے9 ماہ میں 1لاکھ 9419 گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔پاک سوزوکی 15011 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ انڈس 7068 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ دوسرے، ہنڈا 3651 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے اور ہنڈائی نشاط 1306 گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔پاما کے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ فروخت کے ساتھ پاک سوزوکی کی آلٹو سرفہرست رہی جس کے 9814 یونٹ فروخت ہوئے جو فروری کے مقابلے میں 37فیصد زائد ہے۔

سوزوکی الٹو کے بعد سب سے زیادہ انڈس کمپنی کی کرولا یارس 5395کی تعداد میں فروخت ہوئی جبکہ ہنڈا سوک سٹی کے 3278 گاڑیوں فروخت ہوئیں۔ ویگن آر 2014 کی تعداد میں فروخت ہوئیں۔اس کے علاوہ کسی گاڑی کی فروخت 2ہزار سے زیادہ نہیں رہی۔گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمی کے لحاظ سے سوزوکی کمپنی کی کلٹس پہلے نمبر پر رہی جس کی فروخت میں فروری کے مقابلے میں 82فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروری میں 1692 کلٹس فروخت ہوئی تھیں جبکہ مارچ میں کلٹس کی فروخت صرف306یونٹس رہی۔ اسی طرح ہنڈابی آروی کی فروخت میں بھی ماہانہ 10فیصد،ہنڈائی ٹسکان میں 26فیصد اور پورٹر میں 22فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مارچ کے مہینے میں انڈس کمپنی کے فورچونر کی فروخت میں 70فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرولایارس کی فروخت میں ماہانہ اضافہ بھی 48 فی صد اور سٹی راوی کی فروخت بھی43 فیصد اور راوی کی فروخت میں 38فیصد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ 9ماہ کے دوران بھی سب سے زیادہ سوزوکی آلٹو کی گاڑیاں فروخت ہوئیں لیکن اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں اضافے کی شرح ویگن آر کی ہے۔پاما کے اعداد وشمارکے مطابق 1300سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا جب کہ1000سی سی گاڑیوں میں مارچ کے دوران 28فی صد کمی آئی اور1000سی سی سے کم کی گاڑیوں کی فروخت میں 35فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح فروری میں 500ٹرک بکے تھے،مارچ میں 501 ٹرک فروخت ہوئے یعنی کوئی خاص فرق دیکھنے میں نہیں آیا البتہ 45 بسوں کے مقابلے میں 65بسیں فروخت ہوئیں۔ٹریکٹر ز کی فروخت میں بھی25فیصد اضافہ ہوا جب کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت بھی مارچ کے دوران 9فیصد زائد رہی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…