آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان میں دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

14  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد، سڈنی(این این آئی)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے حوالہ سے دھمکی دینے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سرفراز کالونی کے رہائشی ملزم عرفان نے 23 مارچ کو آسٹریلین وزارت خارجہ میں موبائل فون سے کال کی اور دھمکی دی کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو لاہور میں

دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جا ئے گا،اس دھمکی سے ٹیم میں خوف و ہراس پھیلا جسے فول پروف سیکیورٹی سے کنٹرول میں رکھا گیا۔اس حوالے سے اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس نے دھمکی کیلئے استعمال موبائل فون نمبر اور اس کے ڈیٹا سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کر کے تھانہ غلام محمد آباد میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ مارنس لبوشین نے کہا کہ یہ ایک شاندار دورہ رہا، پاکستانی تماشائیوں نے جتنی حوصلہ افزائی کی ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ میں کرکٹ کھیل رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا ہے۔آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ سیریز میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔اسی پوڈ کاسٹ کے دوران شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…