منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

باپ پارٹی کے خالد مگسی نے کہا تھا اگر (ق) لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے، شاہ محمودقریشی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا تھا کہ اگر (ق) لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے،(ق) لیگ کی حمایت کے باوجودان کا واپس نہ آنا

مصلحتیں تھیںیا کچھ اورلیکن ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں ،ہم نے کسی قسم کا تصادم نہیں کرنا اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں کرنی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالد مگسی نے ہم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمیں یہ کہا گیا تھاکہ آپ کے کچھ لوگ آپ کو چھوڑ گئے، لیکن (ق) لیگ آگئی تو ہم بھی آپ کے پاس آجائیں گے۔ہم نے(ق) لیگ کوقائل کرلیا ، خالدمگسی کو کہا ک (ق) لیگ کی حمایت حاصل کرلی ہے، زبیدہ جلال نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، بی اے پی کے دوسرے دوستوں نے راستہ جدا کیا، مصلحتیں تھیں یا کچھ اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام لوگ حقائق جان چکے ہیں،ان میںشعور ہے، ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم ساڑھے 3 سال سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو کوستی رہی، آج ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔آج کراچی کے عام شہری کوفیصلہ کرنا ہے انہیں کہاں کھڑا ہونا ہے، آج عوام کو فیصلہ کرنا ہے خوددار پاکستان چاہیے یا غلامی میں جانا ہے۔انہوںنے کہا کہ میڈیا مالکان کو کہتا ہوں آزاد صحافت کے علمبردار ہیں تو مصلحت کا شکار نہ ہوں، جس دور میں ہم پر تنقید ہوتی تو اسی طرح کا کردار آج بھی ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…