بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں امپورٹڈ حکومت کا راج ہے ،امریکہ نے اپنی ہی بنائی نئی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا،تحریک انصاف

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ ملک میں امپورٹڈ حکومت کا راج ہے ،امریکا نے اپنی ہی بنائی نئی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے،نئے وزیر اعظم نے آتے ہی 3 نئے کیمپ آفسز ڈکلیئر کر دیئے ہیں ،3200سیکورٹی اہلکاروں اپنے کیمپ آفسز پر تعینات ہیں ،کچھ لوٹوں کو ہوٹل میں لوگوں نے بے وفائی کا پوچھا تو بزرگ شہری پر پرتشدد حملہ کیا،عوام کا ردعمل ہر ہفتہ کی شام آپ کو اب نظر آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزراء حماد اظہر اور فواد چوہدر ی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حماد اظہر نے کہاکہ ملک میں اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج ہے،ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے،پہلے دن یہ بڑے گرجتے برستے آئے ،ایک دن گزرا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا،ایک ہی دن میں چینی کی قیمت بڑھ گئی ، گھی کی قیمتوں میں دس روپے کلو اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے وزیر اعظم نے آتے ہی 3 نئے کیمپ آفسز ڈکلیئر کردیئے،3200سیکورٹی اہلکاروں اپنے کیمپ آفسز پر تعینات کردیئے گئے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کی سالمیت کے خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک بزرگ شہری پر نجی ہوٹل میں حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ نے اپنی ہی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔ حماد اظہر نے کہاکہ رواں سال خسارہ 6 فیصد تک ہوگا،ریونیو ہر ماہ نیچے جارہا ہے،آپ 9 ارب ڈالر ریزرو چھوڑ کر گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ 4 مارچ کو یہ 16 ارب ڈالر تھے 4 ارب کی کمی آئی جو چند روز میں واپس مل جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر صنعت ساڑھے 8 فیصد کے حساب سے گروتھ کررہی ہے،اگر سنبھالا نہیں جارہا ہے سمجھ کم ہے تو برائے مہربانی الیکشن ہونے دیں ۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے مارچ سے ہی ہیجانی کیفیت پیدا کی،پاکستان کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو اس سب کو سنبھالے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کا ردعمل ہر ہفتہ کی شام آپ کو اب نظر آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کے ساتھ ملکر باہر نکلیں گے اور اپنی آزادی واپس لیں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ چاہیں تو عمران خان کی کال پر پورا اسلام آباد بلاک کردیں،ہم تصادم نہیں چاہتے ،گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی ، آپ الیکشن کروائیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وکی لیکس 2008 میں آئی اور سلسلہ چلتا رہا ،آپ وکی لیکس کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کیسے نواز شریف،

زرداری اور فضل الرحمان نے آفر کی کہ ہمیں وزیر اعظم بنا دیں،وہ خط اب اس وقت تمام اداروں کے پاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس رات کو یا دن کو عدالت لگائیں مضبوط کمیشن بنائیں،اس خط کی تحقیقات ہونا چاہئیں ،لندن میں کس کی ملاقاتیں ہوئیں،امریکا میں ایک فارم ہائوس پر ایک لیڈر رہے انکی کن سے ملاقاتیں ہوئیں،اگر اس سازش کی سپریم کورٹ نے تحقیقات نہ کیں تو آئین کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف

چاہتے ہیں یہ خود تحقیقات کریں ،بنے ہیں اہل حوس مدعی بھی منصف بھی ،عالمی سازش کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ عوام عمران خان کے جانے پر بہت خوش ہے،اگر عوام خوش ہیں تو فوری الیکشن کروائیں،ہمارے ارکان کے استعفوں پر فوری عمل درآمد کروائیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ حکومت این آر او کی طرف جانے کی کوشش کررہی ہے ،بیک ڈور کے اوپر ہم یقین نہیں رکھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…