جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم آفس کا وائٹ ہائوس کے بیان کا خیر مقدم

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم آفس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہائوس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے امریکا کے طویل مدتی تعلقات کی تجدید نو کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان حکومت پاکستان نے کہا کہ ہماری نئی حکومت امریکا کیساتھ تعمیری اور مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ خطے میں امن، سیکیورٹی اور ترقی کے فروغ کیلئے امریکا کیساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مساوات، باہمی مفاد اور فائدے کے اصولوں پر اہم تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ وائٹ ہائوس ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت سے مضبوط تعلقات رہیں گے، دونوں ممالک مسلسل رابطوں میں ہیں، پھلتا پھولتا پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، انہیں پاکستان کے داخلی امور پر رائے کا حق نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائڈن کی جانب سے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو کب فون کیا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے طویل مدتی تعاون کے عزم کو سراہتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ امریکہ کا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق بیان دیکھا ،امریکہ کی جانب سے طویل مدتی تعاون کے عزم کو سراہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے ساتھ امن ،سیکیورٹی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مثبت تعاون چاہتے ہیں ،امریکہ سے برابری ،باہمی مفاد اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…