جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اب کسی رکن کو کسی نے گالی نکالی تو وہی ہو گا جو کل میریٹ ہوٹل میں ہوا، عطاء اللہ تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے حمزہ اور علیم خان کی لڑائی کی کہانی گھڑی ہے، ووٹنگ والے د ن کسی رکن اسمبلی کو معطل نہیں کیا جا سکتا، اس طرح کا کوئی بھی اقدام آئین و قانون کے خلاف ہوگا،اگر ممبر معطل ہوئے تو الیکشن نہیں ہوں گے،فیاض الحسن چوہان اس لئے بلیک میلنگ کر رہے ہیں

کیونکہ وہ مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری طرف سے انہیں صاف انکار ہے،فیاض چوہان اگر وہ ووٹ دینا بھی چاہتے ہیں ان کا ووٹ نہیں چاہیے،مونس الٰہی کی کسی بڑے کنٹریکٹر کے ساتھ ڈیل ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے ممبران کو کروڑوں روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب کسی رکن کو کسی نے گالی نکالی تو وہی ہو گا جو کل میریٹ ہوٹل میں ہوا، (ن) لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں 12روز سے کوئی وزیر اعلی اور حکومت نہیں،سپیکر نے اپنی ضد کی وجہ سے تمام رولز اور ضابطوں کو انا ء کی بھینٹ چڑھا دیا ہے،وزیر اعلی کے استعفے کے بعد فی الفور نئے وزیر اعلی کا انتخاب کروایا جانا چاہیے تھا،پرویز الٰہی کے پاس اراکین کی تعداد پوری نہیں جس وجہ سے انہوں نے قانون کو پاؤں تلے روندا، اسمبلی کے ملازمین پرویز الٰہی کی ہدایات پر انہیں انتخاب میں کامیاب کرانے کے لئے کوشاں ہیں،سرکاری عہدے پر فائز ہوئے کوئی ضابطہ اخلاق ہوتا ہے ایسا نہیں کہ آپ جسے چاہے کامیاب او رجسے چاہیں ناکام کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جا کر اپنا موقف پیش کیا ہے،سپیکر جو وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں وہ اجلاس کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتے،سپیکر کا اختیار نہیں کہ وہ کسی کااختیار واپس لیں، افسوس کی بات ہے کل پرویز الٰہی کے وکلا ء نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر غائب ہوجائیں،

پرویز الٰہی گجرات ضلع کونسل کے انتخاب کی طرح الیکشن لڑ رہے ہیں،یہ گجرات نہیں پنجاب اسمبلی ہے،جس کا دل چاہے گا ووٹ کاسٹ کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کی ڈیل بڑے کنٹریکٹر کے ساتھ ہوئی ہے،کروڑوں روپے لئے ہیں،پی ٹی آئی کے ممبران کو پیسوں کا لالچ دیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار اپنے اراکین کی تعداد بتائی ہے، کل بھی دوسو تعداد تھی آج بھی اتنی ہی تعداد ہے،پرویز الٰہی تاخیری حربے چھوڑ دیں

اس سے آپ کے ممبرز کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے دس ممبران کی معطلی کی بات کی ہے ایسا نہیں ہوسکتا کہ آئین و قانون کے بر خلاف کسی کو بھی معطل کر دیں،ممبر کی معطلی آئین و قانون کے خلاف اقدام ہوگا۔ کوئی بھی غیر آئینی او ر غیر قانونی کام ہوا تو سختی سے نمٹیں گے او رکوئی نرمی او ررعایت نہیں برتیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے سعودی عرب کی گھڑی بیچی تو اس وقت

امر بالعروف یاد نہ آیا،عمران خان نے یہودی گولڈ سمتھ کی مہم چلائی،شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ یہ بھاگ جائیں گے،شہبازگل امریکہ سے ڈالر لیتا ہے جو چھپاتا ہے، شہزاد اکبر کی سپین میں جائیداد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے سربراہان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہوگیاہے، مذہب کارڈ نہیں چلا تو اداروں کے سر براہوں کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں،ایف آئی اے لوگوں کو پکڑ رہا ہے جو اداروں کے

خلاف مہم چلا رہے تھے،کبھی مذہب کبھی بین الاقوامی سازش توکبھی نااہلی چھپانے کیلئے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممبر معطل ہوئے تو الیکشن نہیں ہوں گے، اگر توڑ پھوڑ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے تو سامنے لائیں،قرآن پاک پر حلف دینے کو تیار ہیں اگر پرویز الٰہی اوراسمبلی سٹاف کہہ دے کہ ہم نے توڑ پھوڑ کی اورثابت ہوگیا تو الیکشن سے دستبردار ہوکر گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے بیدیاں روڈ پر

بے نامی گھر رکھا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا،شہبازگل اسلام آباد میں رہتے تو چک شہزاد میں فارم ہاؤس کیسے بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے انتقام نہیں لیں گے لیکن قانون اپنا راستہ بنائے گا،ڈاکٹر رضوان جیسے کرداروں کے خلاف تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اسلام آباد میں جو واقعہ ہوا اگر کسی نے ممبر کو گالی دی اس سے برا حشر کریں گے، کسی کی ماں یا بہن کے متعلق کوئی بات کرے گا تو کوئی نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد اور غیر جانبدار مبصرین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی کوریج کی اجازت دی جائے اسی طرح میڈیا کے لئے بھی پابندی ختم کی جائیں، یہ کوئی ہٹلر کی اسمبلی نہیں ہے کہ اسے سیل کر دیا جائے اور میڈیا کو آزادانہ کوریج سے روکا جائے، میڈیا کو پریس گیلری میں جانے سے نہ روکا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…