اسلام آباد ( آن لائن )چار سال سے زیر التواء منصوبہ ، وزیراعظم نے5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم دیدیا۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان کردیا، شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو بس چلانے کے انتظامات کیے جائیں۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو چلانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم نے میٹرو بس چلانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ محکمے میٹرو سروس چلانے کے انتظامات مکمل کریں۔