پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کا بڑا اضافہ

11  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اورمیاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکو سرمایہ کاروں کی جانب سے کی گئی بھاری سرمایہ کاری کے سبب100انڈیکس کی

ایک ساتھ17نفسیاتی حدیں 44500، 44600،44700،44800،44900،45000،45100،45200،45300،45400،45500،45600،45700،45800،45900،46000،46100 عبورکرگئیں۔کاروباری حجم گزشتہ کاروباری روز جمعہ کے مقابلے میں 144فیصد زائد رہا۔ ایک ساتھ17نفسیاتی حدوں کو عبور کرتا ہوا46100کی سطح کو بھی عبوررکرگیا۔پیر کو شیئرز مارکیٹ میں نئی حکومت کے قیام سے مثبت توقعات وابستہ کئے ہوئے مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی کی لہر نمایاں رہی۔کاروبار میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 2کھرب36ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمائے کا حجم ایک بار پھر74کھرب کی سطح سے بڑھ کر77کھرب کی سطح پر پہنچ گیا۔پیر کومارکیٹ میں سیمنٹ،ٹیلی کام،پیٹرولیم،انرجی،فوڈز،کمیونیکیشن،پاور اوردیگر سرگرم سیکٹر کے حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو مسلسل مثبت زون میں رکھا اور کاروبار ختم ہونے پر کے ایس ای100انڈیکس1700.38پوائنٹس بڑھکر46144.96پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 689.74پوائنٹس کی تیزی سے 17703.87، کے ایس ای آل شیئرز

انڈیکس963.76پوائنٹس اضافے سے 31333.04 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس3156.20پوائنٹس بڑھکر74874.01پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبارمیں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ2کھرب36ارب15کروڑ17لاکھ39ہزار62 روپے بڑھ کر77کھرب10ارب19کروڑ87لاکھ89ہزار899 روپے پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر386کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے

330کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور45کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی رہی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر55 کروڑ76 لاکھ72ہزار451حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز جمعہ کو22 کروڑ78 لاکھ85ہزار722شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔ کاروباری اعتبار سے ورلڈ کال ٹیلی کام14کروڑ7 لاکھ،سینرجی پاکستان 4 کروڑ1 لاکھ، فوجی

سیمنٹ1کروڑ81لاکھ،ہم نیٹ ورک1کروڑ78لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ71لاکھ،، ایف نیٹ ایکویٹیز 1کروڑ63لاکھ،میپل لیف 1 کروڑ24لاکھ، حیسکول پیٹرول1کروڑ19لاکھ،کے الیکٹرک 1کروڑ13لاکھ اوریونٹی فوڈز1کروڑ12لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھا کے لحاظ سے باٹا پاکستان اوررفحان معیزکے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جنکے دام145.19روپے اور100روپے بڑھ کر بالترتیب2484.39روپے اور11500روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمیگیٹرون اورمچلز فروٹ کے حصص کی قیمتوں میں رہی جنکی قیمتیں 30.23روپے اور9.21روپے کی کمی سے بالترتیب471.67روپے اور118.82روپے رہ گئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…