اسلام آباد (این این آئی) سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ابھی تو میرا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے ، ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے ، ہوسکتا ہے کل جیل کی سلاخون مین ڈال دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ خون میں وفاداری شامل ہے ،جو کچھ ہوا ہم توقع نہیں کررہے تھے ،عوام خود باہر نکلے ہیں ،علیم خان نے ایک جگہ سے 150ارب روپے کمائے ،کل کو کوئی بھی دس بارہ ارب لگادے ،بھارت بھی حکومت ختم کرواسکتا ہے پیسے لگا کر ۔ انہوںنے کہاکہ مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیر اعظم بنیں گے ،جس پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیر اعظم کا امیدوار ہے،قومی اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں، کسی نے فوج کے خلاف نعرے لگائے تو یہ غلط کام ہے ،ہم شہدائسے محبت کرتے ہیں