جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی نئی کابینہ کا حصہ بننے پر راضی ہو گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بننے پر راضی ہو گئی ، گزشتہ رات پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینےسے معذرت کی تھی۔تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں حکومت سازی کا فارمولہ آج طے کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بننے پر راضی ہو گئی ،

گزشتہ رات پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینےسے معذرت کی تھی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق حکمران اتحاد نے اسپیکر کے امیدوار کا فیصلہ کر لیا ، راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا۔یاد رہے اسلام آباد میں بننے والی نئی حکومت کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں متضاد آرا سامنے آئی تھیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پی پی کے زیادہ تر اراکین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو نئی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور بغیر وزارتوں کے ہی وفاقی حکومت کی حمایت کی جائے۔جب کہ بعض رہنماؤں کی رائے اس کے خلاف تھی اور وہ پی پی کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حامی ہیں، رہنماؤں نے موقف کی حمایت میں کہا کہ سیاسی استحکام کیلیے پی پی کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونا چاہیے انہیں خدشہ ہے کہ اگر پی پی نے کابینہ میں شمولیت اختیار نہ کی تو حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متضاد آرا پر مشاورت شروع کردی ہے اور آئندہ چند روزمیں پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر فیصلہ کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…