جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی مستعفی ہو گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

xاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی

زیر صدارت شروع ہوا جس میں قاسم سوری نے پہلے اپنی رولنگ پر بات کرتے ہوئے اسی آئینی و قانونی قرار دیا ،قاسم سوری نے مبینہ دھمکی آمیز خط بھی ایوان میں لہرایا۔قاسم سوری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مراسلہ ڈی کلاسیفائیڈ کیا جائے، میں وفاقی کابینہ کی اجازت سے ڈی کلاسیفائیڈ مراسلہ قومی اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو سِیل کرکے بھجوارہا ہوں اس کے بعد شاہ محمود قریشی نے لمبی تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ اور اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔شاہ محمود کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی ارکان ایوان سے بائیکاٹ کرگئے جس کے بعدڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذرت کرلی اور اسپیکر کی کرسی پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کردی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ایاز صادق نے کرائی تھی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے استعفیٰ دے کر نشست ان کے حوالے کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…