اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

متعدد شوبز شخصیات نے ریحام خان کو بد بخت اور بے رحم سابق شریک حیات قرار دیدیا

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہائوس میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان پر تنقید کرتے ہوئے بد بخت اور بے رحم سابق شریک حیات قرار دیا ہے۔ریحام خان اور عمران خان نے 2014 کے اختتام میں شادی کی تھی اور ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔طلاق ہوجانے کے بعد

عمران خان کے حوالے سے بات کرنے پر پہلے بھی ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور 9 اپریل کو جب قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو اس وقت ریحام خان نے اسمبلی ہال سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں شوبز شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ریحام خان نے قومی اسمبلی کے ہال سے بنائی گئی مختصر ویڈیو کے آخر میں کدھر ہو نیازی، ڈر گئے کیا؟ کا جملہ بولا تھا، جس پرعمران خان کی مداح شوبز شخصیات کو برا لگا اور انہوں نے ریحام خان پر تنقید کی۔ریحام خان نے مذکورہ ویڈیو ٹوئٹ کی تھی، جسے بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے ان کی ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔ریحام خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کے خلاف کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے بد بخت سابق بیوی اور زہر، سانپ، بے رحم، سابق شوہر کی عزت نہ کرنے والی سمیت دیگر الفاظ لکھے۔ریحام خان کی ویڈیو پر ایمن خان، منیب بٹ، فیروز خان، نادیہ حسین اور عدیل چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کیے۔ریحام خان کی وائرل ویڈیو پر عام لوگوں نے بھی کمنٹس کیے، جہاں لوگوں نے ان کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔اس سے قبل ریحام خان نے عمران خان کی حمایت کرنے والی شوبز شخصیات پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اداکاروں کو ان کے آرٹ کی وجہ سے عزت ملتی ہے، انہیں ایک فاشسٹ حکومت کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…