ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پہلی غلطی کیا کی؟ حامد میر نے نشاندہی کر دی

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) معروف صحافی حامد میر نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن کی نعرے بازی کو ان کی پہلی غلطی قرار دے دیا۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ایوان اور گیلری میں موجودن لیگ، پیپلز پارٹی

اور جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنماؤں اور حامیوں نے نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ن لیگ کے اراکین اسمبلی اور حامیوں نے نواز شریف کے نعرے لگائے تو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے بلند کر دیے،دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کے نعرے لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنے اپنے نعرے لگا کر پہلی غلطی کی، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اس اہم موقع پر ان رہنماؤں کی نعرے بازی سے متحدہ اپوزیشن میں تقسیم کا تاثر سامنے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کو اس موقع پر کچھ اجتماعی نعرے لگانے چاہیے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی پارلیمنٹ ہاؤس ”جئے بھٹو“زندہ ہے بی بی“ ”شیرآیا شیرآیا“نوازشریف زندہ اور مولانا فضل الرحمن کے نعروں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کااعلان ہوتے ہی ایوان ”جئے بھٹو“زندہ ہے بی بی“ ایک زرداری سب پہ بھاری،”شیرآیا شیرآیا“نوازشریف زندہ اور مولانا فضل الرحمن کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اسپیکر سر دار ایاز صادق کی جانب سے بار بار منع کر نے کے باوجود نعروں کا سلسلہ جاری رہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…