اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خوشامدیوں کو چاہیے خود ہی گھر چلے جائیں ورنہ۔۔۔ حامد میر کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) معروف صحافی حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں۔۔ میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں۔ ایک شخص کی ذات کے عشق میں مبتلا خوشامدی لوگ ہی اس کے زوال کا باعث بنے ان خوشامدیوں کو ان کے قد سے بڑے عہدوں پر بٹھا دیا گیا

ان کو چاہیے کہ اپنے الفاظ پر غور کریں اور خود ہی گھر چلے جائیں ورنہ ان کے ساتھ بھی انتہا ہو جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رمیز راجہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ رمیز راجا سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کیلئے دبئی میں موجود ہیں جبکہ آئی سی سی میٹنگز کا آج دبئی میں آخری روز ہے۔ذرائع کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے،چیئر مین پی سی بی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، چیئرمین کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے برطرف ہونے کے بعد پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی ہوگی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…